Generation details

اللہ کا ذکر مولانا رومی در پی یہ فرماتے ہیں ایک صوفی اللہ کے ذکر میں شب بیداری کر رہا تھا۔ شیطان نے کہا اے صوفی خاموش رہ، تیرے ذکر کا کیا فائدہ اللہ کی طرف سے جواب نہیں آرہا، صوفی دلبر داشتہ ہو کر سو گیا، خواب میں حضرت خضر ان سے ملاقات ہوئی ، آپ نے فرمایا اللہ کے ذکر سے کیوں غافل ہو گئے ہو۔ صوفی کہنے لگا اللہ کی طرف سے جواب نہیں آرہا اسلئے ذکر چھوڑ دیا۔ حضرت خضر نے فرمایا: اللہ کہتا ہے اے بندے! تیرا اللہ کہنا ہی میرا جواب ہے، جب تک تیرا پہلی بار اللہ کہنا قبول نہیں ہوتا اس وقت تک میں دوسری بار کہنے کی توفیق نہیں دیتا۔

    Seed: 9725938141280x2304Public